PBT-333 اپنی منزل کو تلاش کرنا

خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔ اَے خُداوند! تیری شفقت اَبدی ہے۔ اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔                           زبُور 8:138

بہت سے لوگ اِس اُلجھن کا شکار ہیں کہ اُنہیں اپنی زندگیوں سے کیا کرنا چاہیے۔ وہ اپنی زندگی کے  لئےخُدا کی مرضی کو  نہیں جانتے؛ اُن کے پاس اس حوالہ سے کوئی راہنمائی نہیں ہے. اگرآپ بھی صرف اس لئے اپنی زندگی میں کچھ نہیں کر رہے ہیں کیونکہ آپ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے، تو مَیں آپ کو مشورہ دیتی ہوں کہ آپ دُعا کریں، خُدا کا شُکر اَدا کریں کہ اُس نے آپ کے لیے ایک منزل ٹھہرائی ہوئی ہے، اورآزمائش کے طورپرکوئی بھی کام کرنا شروع کردیں۔ زیادہ دیرنہیں لگے گی کہ آپ کسی نہ کسی کام میں راحت محسوس کرنے لگیں گے۔ ایسا کرنا آپ کے لیے بالکل موزوں ہوگا۔

یہ بالکل اِسی طرح ہے کہ: جب آپ بازار میں کوئی نیا لباس خریدنے کے لیے جاتے ہیں، تو آپ  کئی کپڑوں کو پہن کر دیکھتے ہیں جب تک کہ آپ کو کوئی مناسب یا آرام دہ لباس نہیں مِل جاتا جو آپ پر جچتا بھی ہو۔ اپنی منزل کو دریافت کرنے کے سلسلہ میں اِسی طرح کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟ جیسے جیسے ہم اِیمان کے قدم اُٹھاتے ہیں، ہماری زندگی کے پنے کھلتے جاتے ہیں۔ ایک شُکر گزار شخص جانتا ہے کہ خُدا اس کے ساتھ ہے۔ وہ غلطیاں کرنے سے نہیں ڈرتا، اور اگر وہ کرتا ہے تو   بحال بھی ہو جاتا ہے اور آگے بڑھتا ہے۔

شُکرگزاری کی دُعا

مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں، اَے باپ کہ تو میری منزل سے واقف ہے۔ جب مَیں ایمان کے ساتھ قدم بڑھاتا/بڑھاتی ہوں تو میری مدد کرتاکہ میں اپنے مستقبل کے لیے تیرے اچھّے منصوبہ کو جان لوں۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ جب میں تیرے بتائے ہوئے راستے پر چلتا/چلتی ہوں ے تو تُو میرے ساتھ چلتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon