PBT-335 درد سے رہائی پانا

صِیُّون کے غم زدوں کے لِئے یہ [تسلی اور خُوشی] مُقرّر کر دُوں کہ اُن کو راکھ کے بدلے سِہرا (پھولوں کا ہار یا تاج) اور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کے بدلے سِتایش کا [اظہار کرنے والی] خِلعت بخشُوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کے لگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہِر ہو۔                             یسعیاہ 3:61

ایسا نہیں ہے کہ کچھ لوگ تکلیف یا مایوسی سے رہائی پا جاتے  ہیں اور کچھ لوگوں  کے ساتھ  ایسا کبھی بھی نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ ایک فیصلہ ہے! آپ ایک فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ ان  چیزوں کو چھوڑ دیں گے اورآگے بڑھیں گے۔ آپ اپنی غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔ آپ اپنی زندگی کے مختلف حصوں کو خُداوند یسوع کو سونپ دیتے ہیں، اور وہ ضرور ہی آپ کی مدد کرے گا تاکہ کچھ بھی ضائع نہ ہو (دیکھیں یُوحنّا 12:6)۔ آپ ان  چیزوں پرغور کرنے سے انکار کردیں جو آپ نے کھودی ہیں؛ اس کے بجائے، جو کچھ آپ کے پاس رہ گیا ہے آپ اُس کی فہرست بنائیں اور شُکر گزار دل کے ساتھ اس کا استعمال شروع کردیں۔

مسیح میں، نہ صرف آپ صحت یاب ہوسکتے ہیں، بلکہ آپ دوسرے لوگوں کی صحت یابی کےعمل میں بھی مددگارثابت ہو سکتے ہیں۔ ایک شُکر گزار شخص کی زندہ مثال بنیں جو ہمیشہ ناکامیوں سے باہرنکل آتا ہے چاہے وہ کتنی ہی مشکل کیوں نہ ہوں یا کتنی ہی باراُس پر کیوں نہ پڑی ہوں۔ کبھی نہ کہیں، "میں آگے نہیں بڑھ سکتا/سکتی۔” اس کے بجائے، کہیں، ”جو کچھ مجھے مسیح میں کرنے کی ضرورت ہے وہ میں کر سکتا/سکتی ہوں۔ مَیں کبھی دست بردار نہیں ہوں گا/گی، کیونکہ خُدا میرے ساتھ ہے۔”

شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، تیرا شُکر ہو کہ تُو میری زندگی میں شفا لاتا ہے اور تُو راکھ کے بدلے سہرا بخشتا ہے۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میری مدد کرتاکہ میں ہمت ہارے بغیر آگے بڑھوں ۔ مَیں اپنے تجربات کودوسروں کی مدد کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہوں تاکہ وہ بھی اسی شفا کا تجربہ کریں جس کا تجربہ میں نے کیا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon