PBT-336 بیج بونے کی طاقت

فریب نہ کھاؤ۔ خُدا ٹھٹّھوں میں نہیں اُڑایا جاتا کیونکہ آدمی جو کُچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔                              گلتِیوں 7:6

بیج بونے کے اصول میں بڑی خُوشی اور فائدہ ہے۔ جب آپ دوسروں کو دیتے ہیں، تو خُداوند آپ کو بدلے میں برکت دیتا ہے— شُکر گزار دِل کے ساتھ اُس کی نعمتیں حاصل کریں۔

مَیں نے سیکھا ہے کہ مختلف قسم کے بیج بونے چاہیں اور اس سے لطف اندوز ہونا چا ہیے۔ مجھے ضرورت مندوں کی مدد کرنا اوراُنہیں خوشی کی نئی بلندیوں تک پہنچانا بہت اچھّا لگتا ہے اور میں ان لوگوں کو بھی دینا پسند کرتی ہوں جو زندگی کے اُس معیار سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو میں اپنے لئے حاصل کرنا چاہتی ہوں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی خدمت ترقی کرے تو کچھ ایسے بڑے اِداروں کو ڈھونڈیں جو آپ کی نظر میں قابلِ احترام ہیں اوران کے وسیلہ سے اپنا بیج بوئیں۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شادی شدہ زندگی بہتر ہو جائے، تو کسی ایسے شخص کی زندگی میں بوئیں جس کی شادی شدہ زندگی  بہت  شاندار ہے، اپنے اِیمان کی ترقی کے لئے اپنا بیج بوئیں اورایک بڑی فصل کاٹنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ اگر آپ رُوح کے پھل حاصل  کرنا اور ان میں ترقی کرنا چاہتے  ہیں  تو کسی ایسے شخص کو تلاش کریں جو اس نعمت میں آپ سے زیادہ ترقی یافتہ ہو اور ان کی زندگی میں بوئیں۔

درحقیقت، امکانات تو لامتناہی ہیں۔ جب آپ ان نعمتوں  کو جو آپ کے پاس ہیں دوسروں کی برکت کے لئے استعمال کرنا شروع کریں گے تو آپ کا کنواں کبھی خشک نہیں ہوگا۔

شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مَیں تیرا شُکر اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ میں جو بھی بیج بوؤں  گا/گی مجھے اس  کی فصل  حاصل  ہوگی یا مجھے اس کا اَجر ملےگا۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ جب مَیں دوسروں کو برکت دیتا/دیتی ہوں اور اُن کی زندگی بنانے کے لئے محنت کرتا/کرتی ہوں، تُومیری طاقت سے بہت زیادہ اس بیج سے پھل پیدا کر سکتا ہے۔ تیرا شُکریہ کہ دوسروں کو دینے  سے میری اپنی زندگی میں برکت آئے گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon