PBT-337 لڑائیوں کو چھوڑنے یا لڑنے کا انتخاب کریں

اَب خُداوند جو اِطمِینان کا چشمہ ہے آپ ہی تُم کو ہمیشہ (اپنی بادشاہی کا اطمینان) اور ہر طرح سے اِطمِینان بخشے [ہر حال اور حالات میں، جو بھی آتا ہے]۔ خُداوند تُم سب کے ساتھ (بھی) رہے۔                   2 تھِسّلُنیکیوں 16:3

میرا ماننا ہے کہ موجودہ لمحے سے لطف اندوز ہونے اورغیر ضروری تناؤ سے بچنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر معمولی بات سے پریشان نہ ہوا جائے۔ دوسرے لفظوں میں، اپنی لڑائیوں کا انتخاب کریں، اور معمولی باتوں کو پہاڑ نہ بنائیں۔

اس سے پہلے کہ آپ کسی مسئلے یا صورتحال کے لیے وقت، توانائی اور جذبات کو صرف کریں،

اپنے آپ سے دو سوالات پوچھیں۔ سب سے پہلے، اپنے آپ سے پوچھیں کہ یہ معاملہ کتنا اہم ہے؛ اور دوسرا، اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کے  لئے کتنا وقت، کوشش، اور توانائی اس معاملے کو سلجھانےکے  لئے صرف  کرنا مناسب ہے۔

آپ کے لئے یہ سمجھنا  بہت ضروری  ہے کہ آپ کی زندگی میں کن معاملات کی اہمیت زیادہ ہے، اُن باتوں کے لیے شُکر گزار ہوں، اوراُن پر توجہ کریں۔ بڑے معاملات اور چھوٹے معاملات کے فرق کو سمجھنا سیکھیں۔ زندگی میں پریشان کرنے کے لئے پہلے ہی بہت کچھ  ہے اس میں اور کچھ شامل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگرآپ کسی نئے کام کو شروع کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، تو پہلے ذرا ٹھہر کرفیصلہ کریں کہ کیا  یہ کام اتنا سود مند ہے کہ آپ اپنی قابلیت اس  پر صرف  کریں۔

شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں شُکرگزار ہوں کہ تُو نے مجھے ان چیزوں کے درمیان فرق کرنے کی حکمت عطا کی ہے جو واقعی اہم ہیں اور جو چیزیں اہم نہیں ہیں۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میری مدد کر کہ غیر اہم چیزوں کو جانے دوں۔ تیرا شُکریہ کہ مَیں ان چیزوں کے لیے اپنا وقت اور توانائی بچا سکتا/سکتی ہوں جو واقعی اہم ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon