PT-100 اپنا منہ کھولیں

اور داؤد نے اُس فلستی سے کہا کہ تو تلوار اور بھالا اور برچھی لئے ہوئے میرے پاس آتا ہے پر میں رَب الافواج کے نام سے جو اسرائیل کے لشکروں کا خُدا ہے جس کی تو نے فضیحت کی ہے تیرے پاس آتا ہوں اور آج ہی کے دِن خُداوند تجھ کو میرے ہاتھ میں کردے گاتاکہ دُنیا جان لے کہ اسرائیل میں ایک خُدا ہے"                      1 سموئیل 17 : 45 ۔ 46

داؤد کی طرح ہم سب کے بھی دشمن یا بڑے دیو ہیں جن کو ہمیں شکست دینے کی ضرورت ہے۔ پہلا سموئیل 17 : 42 ۔ 48 میں ہمیں بتایا گیا ہے کہ جب داؤد دیو ہیکل جاتی جولیت کے ساتھ جنگ کرنے کی تیاری کرنے کے بعد وہ اس کی طرف بھاگا (اس سے دور نہیں بھاگا)، اور خُدا کی قوّت اُس کا ہتھیار تھی، اور وہ اپنے اِیمان کے مطابق بآوازِ بُلند اس جنگ کے نتیجے کا اعلان کررہا تھا۔

داؤد کی مثال سے ہم آسانی سے دیکھ سکتے ہیں کہ ہمیں اپنے اس دشمن کی طرف جس کا ہمیں اپنی زندگیوں میں سامنا ہے بڑھنا ہے: ہمیں اپنے منہ کو کھولنا ہے اور خُدا کے کلام کا اِقرارکرنا ہے۔ آپ کو اپنی زندگی میں موجود دیوؤں سے کبھی بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ جو سب سے عظیم ہے وہ آپ میں رہتا ہے اور آپ دلیری سے اس پر اپنے اِیمان کا اِقرار کرنے سے اس کی قوّت کو استعمال کرسکتے ہیں۔

 

آج کا مضبوط خیال: میں اپنے دشمنوں کو شکست دینے کے لئے خُدا کے کلام کا ہتھیار استعمال کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon