PT-103 آمیزش سے چھٹکارا پائیں

جس نبی کے پاس خواب ہے وہ خواب بیان کرے اور جِس کے پاس میرا کلام ہے وہ میرے کلام کو دیانتداری سے سنائے ۔                   یرمیاہ 23 : 28

خُدا وفادار ہے۔ ہم اس سے ہمیشہ یہ توقع کرسکتے ہیں کہ جو وہ کہتا ہے وہ کرے گا۔ وہ کبھی کبھار اپنے وعدوں کو نہیں بلکہ ہمیشہ اور ہر دفعہ پورا کرتا ہے۔ کبھی کوئی ایسا وقت نہیں ہوتا جب خُدا اپنے وعدوں کو پورا نہ کرے۔

ہمیں بھی ہمیشہ وفاداری سے وہ کرنا چاہیے جو ہمارے لئے کرنا ضروری ہے۔ اگر آپ اپنے گھر میں تو خوف، فکر اور شک کی باتیں کرتے ہیں لیکن گرجا گھر کے دوستوں کے ساتھ مثبت باتیں کرتے ہیں تو ایسا نہ کریں کیونکہ یہ اپنی زبان سے پلٹنے کے مترادف ہے۔ منفی اور مثبت، خوف اور اِیمان کی باتوں کے آمیزش سے چھٹکارا پائیں اور عہد کریں کہ آپ ہمیشہ درست بات کریں گے۔ کبھی کبھی درست بات کرنے سے آپ کو فتح نہیں ملے گی۔ لیکن جب آپ لگاتار اور وفاداری سے خُدا کے کلام کا اِقرار کرتے رہیں گےتو آپ خُدا کے ساتھ متفق رہیں گے اور وقتِ مقّررہ پر شاندار نتائج دیکھیں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: ہر وقت جب بھی میں بات کرتا کرتی ہوں میرے الفاظ اِیمان سے پُر ہوتے ہیں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon