اپنے ہمسایہ کو حقیر جاننے والا گناہ کرتا ہے (خُدا کے خلاف، اپنے ساتھی اِنسانوں کے اور اپنے خلاف ) لیکن کنگال پر رحم کرنے والا مبارک (بابرکت اور خوش قسمت) ہے۔ امثال 14 : 21
غریبوں اور ان لوگوں کی مدد کرنا جو ہم سے کم حیثیت ہیں نہ صرف ایک اچھّی بات ہے بلکہ بائبل مقّدس کے مطابق یہ ایک ذمہ داری بھی ہے۔ خُدا غریبوں اور ضرورت مندوں کی بہت فکر کرتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اُس کے دِل میں بیواؤں اور یتیموں کے لئے خاص جگہ ہے کیونکہ وہ تنہا ہوتے ہیں اور اپنی ساری ضرورتوں کو پورا نہیں کرسکتے۔ خُدا ہمیں مہربان دِل دیتا ہے اس لئے ضرورت کے وقت ہمیں اپنے دِلوں کو بند نہیں کرنا چاہیے ـــــ ہمیں چاہیے کہ غریبوں کی مدد کے لئے اپنے دِلوں اورہاتھوں کو خوب کھولیں۔
جب ہم غریبوں کو دیتے ہیں، تو بائبل مقّدس میں بیان کیا گیا ہے کہ ہم خُداوند کو قرض دیتے ہیں۔ جو کچھ ہم مصیبت زدہ کی مدد کے لئے دیتے ہیں خُدا ہمیشہ ہمیں کئی گنا کر کے لوٹا دیتا ہے۔ نہ صرف وہ ہماری ضرورتوں کو پورا کرے گا بلکہ دینے اور مُحبّت بانٹنے کے نتیجہ میں ہماری خوشی بھی بڑھ جائے گی۔ میں آپ کو ہدایت کرتی ہوں کہ جو کچھ آپ کے پاس ہے ان کو دیں جو آپ سے کم حیثیت ہیں۔
آج کا قوّی خیال: میں ہمیشہ غریبوں پر رحم دِل اور فیاض ہوتا/ہوتی ہوں۔