خُداوند کےحضور نیا گیت گاؤ کیونکہ اُس نے عجیب کام کئے ہیں۔ اُس کے دہنے ہاتھ اور اُس کے مقّدس بازو نے اُس کے لئے فتح حاصل کی ہے۔ زبور 98 : 1
آپ کے رویے اور سوچوں کا براہ راست تعلق ہے۔ دوسرے الفاظ میں جو کچھ آپ اپنے دِل میں رازداری میں سوچتے ہیں وہ آپ کے الفاظ، چہرے کے تاثرات اور برتاؤ سے ظاہر ہوجاتا ہے۔ کیا آپ ایسے لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کریں گے جن کے رویے بوسیدہ ہوں یا ان کے ساتھ جن کے رویوں میں فروتنی ، شُکرگزاری اور مثبت سوچ اور ذمہ دارانہ برتاؤ پایا جاتا ہو؟
اپنے رویوں کا جائزہ لیں۔ تصور کریں کہ آپ کا رویہ ایک گیت کی مانند ہے، کیا اس کے الفاظ یہ ہیں کہ "دُنیا کو میرے پاس سے دور کردو”، "بارش کے قطرے میرے سر پر برس رہے ہیں”،”میں نے اپنی مرضی کے مطابق کام کر لیا”، "اوہ کتنی سہانی صبح ہے”؟
اگر ہماری سوچ نئی اورشگفتہ ہے تو اِس سے تازہ اور نئے رویے جنم لیں گے اور ہم اس قابل ہوں گے کہ خُداوند کے لئے نیا گیت گائیں۔
آج کا قوّی خیال: میں خُداوند کے لئے نیا گیت گاؤں گا/گی کیونکہ وہ میری زندگی میں عجیب کام کررہا ہے!