اپنے طالبوں (ڈھونڈنے والوں) کو بدلہ دیتا ہے۔ عبرانیوں 11 : 6
اپنی زندگی کے کسی ایسے معاملہ کے بارے میں سوچیں جس میں آپ بہت مایوس ہیں لیکن آپ کو مایوسی کو ترک کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی مقصد کا تعین کریں ــــ ایسا مقصد جس کے لئے آپ کو اپنی زندگی میں نظم و ضبط پیدا کرنے کی ضرورت پڑے اور کچھ رکاوٹوں کو عبور کرنا پڑے اور وہ ایسا مقصد ہو جس کا اَجر بھی بڑا ہو۔ وہ ہر صبح اُٹھ کر اپنا بستر ٹھیک کرنے جیسا بنیادی کام بھی ہوسکتا ہے، یا کسی دوڑ میں دوڑنے یا ایورسٹ کے پہاڑ کو سَر کرنے جیسا بڑا عزم بھی ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کو ہوائی جہاز میں سفر کرنے یا مجمع کے سامنے تقریر کرنے سے بہت ڈر لگتا ہے، تو آپ اس خوف پر قابو پانے کا عزم بھی کرسکتے ہیں۔ کسی قسم کے نشہ سے چھٹکارا پانے کا عزم بھی کیا جاسکتا ہے۔ گھر کی صفائی کرنا یا کسی قرض سے چھٹکارا پانے کا عزم بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ خُدا کے ساتھ اس عزم کو پورا کرنے کے لئے متفق ہیں، اس کام کو پورا کرنے کے لئے جس قدر زور کی ضرورت ہے اُس کے لئے اُس پر انحصار کریں اور پھر اپنی پوری طاقت سے اپنے مقصد کو پانے کے لئے کام کریں۔
آپ کے اِرادے پاک ہونے چاہیں ــــ جسمانی عزائم یا قوتِ ارادی نہیں ہونی چاہیے ــــ لیکن ایسا ارادہ ہو جو خُدا کی طرف سے ملتا ہے۔ آپ کے اندر ضبطِ نفس ہے۔ کیونکہ یہ پاک رُوح کا پھل ہے اور یہ آپ کے اندر موجود ہے ــــ اِس بات پر اِیمان رکھیں اور اِس کے مطابق زندگی گزارنا شروع کردیں۔
آج کا قوّی خیال: میں سرگرمی اور پُرعزم ہو کر اپنے مقاصد کو پانے کی کوشش میں ہوں۔