اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تم کو آرام دوں گا(میں تمہاری جانوں کو چین، سکون اور تازگی دوں گا)۔ متّی 11 : 28
جب کوئی مشکل نہیں ہوتی تو مطمئین رہنا آسان ہے۔ یہاں تک کہ غیر اِیمانداوں کے اندر بھی اچھّے وقت میں اطمینان ہوتا ہے۔ لیکن وہ اطمینان جو خُدا سے ملتا ہے وہ ایک انعام ہے جو اِیمانداروں کو مشکل وقت میں بھی مطمئین رکھتا ہے۔ یہ اُس کی طرف سے اپنے فرزندوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔
خُداوند یسوع مسیح نے فرمایا، "میں تمہیں (اپنا)اطمینان دیئے جاتا ہوں، اپنا اطمینان تمہیں دیتا ہوں۔ جس طرح دُنیا دیتی ہے میں تمہیں اُس طرح نہیں دیتا ۔” (یُوحنّا 14 : 27)۔ اُس کا اطمینان روحانی اطمینان ہے اور اُس کا آرام طوفانوں میں ملتا ہے ــــ طوفانوں کی غیر موجودگی میں نہیں۔ خُداوند یسوع مسیح اِس لئے دُنیا میں نہیں آیا کہ ہماری زندگی سے ساری مشکلات کو دور کر دے بلکہ اِس لئے کہ مخالف حالات میں ہمیں قوّت ملے تاکہ ہم ان حالات میں سے اطمینان سے گزر جائیں۔
آج کا قوّی خیال: میں خُدا میں آرام پاتا ہوں اور مطمئین رہ سکتا /سکتی ہوں چاہے میری زندگی میں کچھ بھی ہو۔