PT-117 ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اِیمان رکھیں

اِس واسطے کہ اُس میں خُدا کی راستبازی اِیمان سے اور اِیمان کے لئے ظاہر ہوتی ہے ( اِیمان کی راہ سے ظاہر ہوتی ہے جو مزید اِیمان کو جنم دیتی ہے) جیسا لکھا ہے کہ راستباز اِیمان سے جیتا رہے.گا۔                       رومیوں 1 : 17

ہمارا کام ـــــ جو خُدا ہر اِیماندار سے چاہتا ہے ـــــ وہ یہ ہے کہ ہم اِیمان لائیں۔ ہمیں اِیمان کے وسیلہ سے قبول کیا گیا ہے، نہ کہ ہمارے نیک اعمال کے سبب سے۔ مسیحیوں کو "اِیماندار” کہا جاتا ہے۔ اگر ہمارا مقصد کامیابی حاصل کرنا ہوتا تو ہم "کامیاب” کہلاتے۔ ہماری توجہ اکثر اپنے کاموں پر ہوتی ہے لیکن ہماری توجہ اُس کام کی طرف ہونی چاہیے جو خُدا نے خُداوند یسوع مسیح میں انجام دے دیا ہے۔

خُدا ہم سے محُبّت کرتا ہے اور ہمیں بغیر کسی شرط کے قبول کرتا ہے۔ اُس کی محُبّت کا انحصار ہماری کارکردگی پر نہیں ہے۔ بائبل مقّدس میں افسیوں 1 : 6 میں لکھا ہے کہ ہمیں اُس عزیز میں مقبولیت ملی ہے۔ یہ اس عزیز (یسوع مسیح) کی قربانی کے وسیلہ سے ہے کہ ہمیں قبول کیا گیا ہے، اور ایسا نہیں ہے کہ ہم نے یہ مقبولیت خود حاصل کی ہے۔ خُدا ہم سے مُحبّت کرتا ہے چاہے کچھ بھی ہو لیکن یہ خُداوند یسوع پر ہمارا اِیمان ہے جو ہمیں خُدا کے حضور میں مقبول ٹھہراتا ہے اور اُسے خوش کرتا ہے ہماری کارکردگی نہیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُداوند یسوع مسیح پر اِیمان لاکر زندگی بسر کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon