PT-119 خُداوند میں اُمید

اور لُوط کے جُدا ہوجانے کے بعد خُداوند نے ابرام سے کہا کہ اپنی آنکھ اُٹھا اور جس جگہ تو ہے وہاں سے شمال اور جنوب اور مشرق اور مغرب کی طرف نظر دوڑا۔                     پیدایش 13 : 14

پیدایش 13 باب میں ہم دیکھتے ہیں کہ اَبرام (جس کا نام خُدا نے بدل کر ابرہام رکھ دیا) کا رویہ اپنے بھتیجا لُوط کی طرف بڑا اچھّا تھا ـــــ یعنیٰ بہت فیاض اور دینے والا رویہ۔ اَبرام کے پاس اس سرزمین کا حق تھا لیکن اُس نے لُوط کو موقع دیا کہ وہ اپنے لئے میراث چُن لے اور لُوط نے اپنے لئے بہترین حصہ چُن لیا۔ پھر خُدا نے اَبرام سے کہا کہ وہ اُس جگہ سے جہاں وہ کھڑا ہے نگاہ کرے۔ اُس نے اُسے یہ نہیں کہا کہ جہاں وہ ہے وہیں اپنی نگاہ رکھے بلکہ اُس نے اُسے کہا کہ وہاں سے نگاہ کرے ـــــ اُس سے پَرے ـــــ اُس سب پر جو خُدا نے اُس کے لئے رکھا ہوا ہے۔ خُدا نے ابرام کے لئے ایک منصوبہ بنا رکھا تھا، اگرچہ اُسے ابھی ابھی ایک بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جب بھی آپ کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہو تو یرمیاہ 29: 11 کو پڑھیں جہاں لکھا ہے کہ "کیونکہ میں تمہارے حق میں اپنے خیالات کو جانتا ہوں خُداوند فرماتا ہے یعنی سلامتی کے خیالات۔ بُرائی کے نہیں تاکہ میں تم کو نیک اَنجام کی اُمید بخشوں۔” خُدا چاہتا ہے کہ آپ اُمید رکھیں۔ اُس نے آپ کی زندگی کے لئے ایک اچھّا منصوبہ بنایا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: جہاں میں ہوں وہاں سے میں دیکھ سکتا/سکتی ہوں کہ میرا مستقبل روشن ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon