PT-120 آپ کی ہاں، ہاں ہو

بلکہ تمہارا کلام ہاں ہاں یا نہیں نہیں ہو کیونکہ جو اِس سے زیادہ ہے وہ بَدی سے ہے۔                    متّی 5 :37

یہ بہت پُرانی بات نہیں ہے کہ جب لوگ اپنی زبان سے نکلی ہوئی بات کو اپنی عزّت کا معاملہ سمجھتے تھے، اور یہ تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا کہ کوئی شخص اپنی زبان سے پَلٹ جائے گا۔ جب لوگ کاروباری معاہدے کرتے تھے تو اُس وقت بیس صفحات کا کوئی معاہدہ تیار نہیں کیا جاتا تھا جس میں احتیاط سے ہر شِق شامل کی گئی ہو۔ وہ سادگی سے معاہدے کیا کرتے تھے اور ہاتھ ملاتے تھے۔

صادق ہونے کا تقاضا یہ ہے کہ ہم دیانتدار ہوں اور ہر قسم کے حالات میں درست قدم اُٹھانے کے لئے تیار رہیں۔ آپ دوسروں کو صیح کام کرنے کے لئے مجبور نہیں کرسکتے لیکن آپ ٹھیک کام کرنے کے لئے خُدا کے اور اپنے سامنے جواب دہ ہیں۔ آپ کو کبھی اس قسم کا شخص نہیں بننا چاہیے جو یہ کہے کہ "جب سب ایسا ہی کرتے ہیں (جھوٹ، بے ایمانی وغیرہ) تو پھر کیا مسئلہ ہے؟” لیکن چاہے پوری دُنیا میں کوئی بھی اپنے وعدے پر قائم رہنے والا نہ ہو تو بھی آپ کو اپنی زبان پر قائم رہنا ہے صرف اِس لئے کہ ایسا ہی کرنا ٹھیک ہے۔

 

آج کا قوّیخیال: میں اپنی زبان پر قائم رہنے والا/والی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon