کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں دی بلکہ (اُس نے ہمیں) قدرت اور مُحبّت اور تربیت کی رُوح دی ہے۔ 2 تیمتھیس 1 : 7
بہت سے لوگ فیصلہ کرنے میں مشکل (فیصلہ کرنے کے قابل نہ ہونا) محسوس کرتے ہیں اور وہ خوف یا اعتماد کی کمی کے باعث ڈانوانڈول (مسلسل فیصلے بدلتے رہتے ہیں) رہتے ہیں۔ تو بھی آپ فیصلہ کرسکتے ہیں اور اُس پر قائم بھی رہ سکتے ہیں کیونکہ آپ کے اندر تربیت اور مُحبّت اور قدرت کی رُوح ڈالی گئی ہے۔
عین ممکن ہے کہ دن بھر جو فیصلے کرنے پڑتے ہیں آپ اُن سے گبھرا جائیں لیکن اگر آپ کے اندر اپنے بارے میں اعتماد ہوگا کہ آپ درست فیصلے کرسکتے ہیں تو پھر ایسا نہیں ہوگا۔ پھر کبھی دوبارہ ایسا نہ کہیں کہ "مجھے فیصلہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے” کیونکہ جب آپ اس طرح سے بات کرتے اور سوچتے ہیں تو آپ خود کو اُلجھن میں ڈال دیتے ہیں۔ اس کی بجائے جب بھی آئندہ آپ کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہو تو یقین کریں کہ خُدا آپ سے بات کرے گا، پاک رُوح آپ کی راہنمائی کرے گا، اور جو کچھ کرنا ہے وہ آپ جانتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر ماضی میں آپ کو ایسا کرنے میں مشکل ہوتی تھی آج کا دِن آپ کے لئے نیا ہے اور آپ اپنی سوچ کے مالک ہیں ــــ نہ کہ وہ آپ کی مالک ہے!
آج کا قوّی خیال: میرا ذہن پُرسکون ہے اور میری سوچ میرے کنٹرول میں ہے۔