PT-124 پیچھے مڑ کر نہ دیکھیں

اپنی جان بچانے کو بھاگ! نہ تو پیچھے مڑ کر دیکھنا نہ کہیں میدان میں ٹھہرنا ( موآب کے) اس پہاڑ کو چلا جا۔ تا نہ ہو کہ تو ہلاک ہو جائے۔                         پیدایش 19 : 17

لُوط اور اُس کا خاندان ایک ایسے شہر میں آباد تھے جو شرارت سے بھرا ہوا تھا۔ خُدا اس شہر کی بدکاری کے باعث نہایت غضبناک تھا اور اُس نے اسے تباہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اُس نے لُوط کے پاس دو فرشتوں کویہ کہنے کو بھیجا کہ وہ اپنے خاندان کو لے کے وہاں سے بھاگ جائے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھے۔ لُوط کی بیوی نے اِس حکم کی نافرمانی کرکے غلطی کی اور پیچھے مڑ کر دیکھا۔ اور وہ اُس وقت اور اُسی جگہ نمک کا ستون بن گئی۔

خُداوند یسوع مسیح یہ نہیں چاہتے کہ جو کچھ اُس عورت کے ساتھ ہوا ہم اُسے بھول جائیں، پس لُوقا 17 : 32 میں اُس نے یہ الفاظ کہے:” لُوط کی بیوی کو یاد رکھو!”خُدا نے آپ کے لئے جو مستقبل رکھا ہوا ہے اس کو دیکھنا، اس کے بارے میں سوچنا اور بات کرنا شروع کردیں (دیکھیں یرمیاہ 29 : 11)، اور جلد ہی آپ درست راستے پر ترقی کرنا شروع کردیں گے۔ اگر کوئی ایسی چیز ہے جسے آپ کو ترک کرنے کی ضرورت ہے تو پھر اس کے لئے آج سے بہتر کوئی وقت نہیں ہوسکتا!

 

آج کا قوّی خیال: میں اُس اچھّے منصوبے کی طرف جو خُدا نے میری زندگی کے لئے رکھا ہوا ہے دیکھ رہا/رہی ہوں اور اُس کی طرف بڑھ رہا/رہی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon