اور جب کھانا کھا چکے تو یسوع نے شعمون پطرس سے کہا "اَے شمعون یُوحنّا کے بیٹے کیا تو اِن سے زیادہ مجھ سے مُحبّت رکھتا ہے؟"
اُس نے اُس سے کہا "ہاں خُداوند تو تو جانتا ہی ہے کہ میں تجھے عزیز رکھتا ہوں۔” اُس نے اُس سے کہا "تو میرے برّے چرا"۔ یُوحنّا 21 : 15
آپ کسی کی مدد کے لئے کیا کر رہے ہیں؟ کیا آپ کسی کی زندگی میں تبدیلی پیدا کررہے ہیں؟ کیونکہ یہ وہ طریقہ ہے جس سے آپ خُدا سے اپنی مُحبّت کا اِظہار کرتے ہیں۔ خُدا کی مُحبّت ایک سلسلہ ہے اور یہ سلسلہ اُس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک ہم خُدا کی مُحبّت کو جو اُس نے ہمارے اندر ڈالی ہے دوسروں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اُن کے ساتھ نہیں بانٹتے۔
اگر مُحبّت کو ثابت کرنے کے لئے اِس کا عملی مظاہرہ نہ کیا جائے تو یہ صرف کھوکھلے الفاظ ہیں جن میں کوئی قدرت نہیں ہے۔ خُدا نے ہمیں اپنی مُحبّت کا ثبوت اس طرح سے پیش کیا کہ ہمارے گناہوں کے لئے اپنا اِکلوتا بیٹا دے دیا۔ اور ہم بھی خُدا کے لئے اپنی مُحبّت کو ثابت کر سکتے ہیں جب ہم اس سے توفیق لے کر دوسرے لوگوں (اس کی بھیڑوں کی) کی مدد کرتے ہیں۔ اُس وقت کا انتظار نہ کریں جب آپ کو برکت کا احساس ہو بلکہ، ابھی عملی قدم اُٹھائیں اور آپ جان لیں گے کہ اس سے آپ کی زندگی میں شادمانی آجائے گی۔
آج کا قوّی خیال: میں خُدا سے مُحبّت کرتا/کرتی ہوں اور دوسروں کے ساتھ یہ مُحبّت بانٹنے سے مجھے خوشی ملتی ہے۔