PT-129 خُدا آپ کو برکت دینا چاہتا ہے

خُداوند میرا چوپان ہے (مجھے سیر کرنے، راہنمائی کرنے اور میری حفاظت کرنے کے لئے) مجھے کمی نہ ہوگی۔                              زبور 23 : 1

مصیبت کے وقت اچھّا رویہ قائم رکھنا ایک خوبی ہے اور یہ بہت اہم ہے،لیکن خُدا کی یہ مرضی نہیں کہ کوئی بھی شخص مسلسل مشکل میں رہے۔ پولس رسول نے کہا کہ اُس نے گھٹنا بڑھنا سیکھا ہے (دیکھیں فلپیوں 4 : 12)۔ ہمیں اس زندگی میں مشکلات میں سے بھی گزرنا پڑے گا اور ہمیں خُدا سے چھٹکارے کی توقع بھی کرنی چاہیے اور اس کے ساتھ کثرت کی زندگی کی طرف واپسی کی بھی۔

ہمیں کبھی خُدا کو بخیل نہیں سمجھنا چاہیے جو ہماری ضرورتوں کو روک کر رکھے۔ بے شک کبھی کبھار جو کچھ ہم اپنے وقت کے مطابق چاہتے ہیں وہ ہمیں نہیں ملتا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے خُدا کے سامنے اس کی کوئی مناسب وجہ ہوتی ہے۔ شاید وقت مناسب نہ ہو، یا شاید اس چیز کے لئے ہم تیار نہ ہوں یا شاید وہ ہمارے لئے کسی بہتر چیز کے بارے میں سوچ رہا ہے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کہ وہ ہمیں برکت نہیں دینا چاہتا۔ یہ خیال اس کے کردار کے ساتھ نہیں جوڑا جاسکتا۔

 

آج کا قوّی خیال: خُداوند میرا چوپان ہے مجھے کمی نہ ہوگی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon