وہ وہی چٹان ہے اور اُس کی صعنت کامِل ہے۔ کیونکہ اُس کی سب راہیں انصاف کی ہیں وہ وفادار خُدا ہے اور بَدی سے مُبرا ہے۔ وہ منصف اور برحق ہے۔ استثنا 32 : 4
زندگی میں بڑی ناانصافی ہوتی ہے لیکن خُدا وفادار ہے۔ وہ زخمی دِلوں کے زخموں اور گھاؤ کو شفا دیتا ہے۔ شاید جو کچھ ہوتا ہے ہم اُس کی وجہ کبھی نہ جان پائیں لیکن ہم خُدا کو جانتے ہیں۔ ہم اُس کی مُحبّت، معافی اور رحم کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ جب ہم اُداس اور جذباتی طور آزردہ ہوتے ہیں تو اُس وقت اپنی مدد کے لئے ایک بہت سادہ لیکن بے حَد پُر اَثر کام جو ہم کرسکتے ہیں وہ یہ ہے: ان بے انصافیوں پر دھیان نہ دیں جو آپ کو سہنی پڑی ہیں بلکہ جو کچھ آپ کے پاس اچھّا موجود ہے اُس کے لئے شُکرگزاری کریں۔ شاید آپ یہ سوچیں کہ میں نے یہ بات ہزار بار سُنی ہے! لیکن کیا آپ نے اس پر عمل کیا ہے؟ علم بغیر عمل کے بے کار ہے۔ خُدا کی مُحبّت اور وفاداری پر جو وہ آپ سے کرتا ہے بھروسہ کریں اور شُکرگزاری کرنے کا فیصلہ کریں!
آج کا قوّی خیال:خُدا منصف اور وفادار ہے، اُس کی راہیں کامل ہیں۔