PT-133 جیسے خیالات ہوں گے انسان بھی ویسا ہی ہوگا

کیونکہ تہمیں صبر کرنا ضرور ہے تاکہ خُدا کی مرضی پوری کرکے وعدہ کی ہوئی چیز حاصل کرو (اور اس سے پورے طور پر لطف اندوز ہوسکو)                         عبرانیوں 10 : 36

اگر آپ کو پہلے پہل نئی سوچ کے انداز کو اپنانا مشکل محسوس ہو تو مایوس نہ ہوں۔ شاید آپ کو ایک ہزار بار کہنا پڑے کہ آپ خُدا پر بھروسہ کریں گے اور فکر نہیں کریں گے اِس سے  پہلے کہ آپ کو اس اِقرار کے اَثرات محسوس ہونا شروع ہوں۔ اس میں کوئی خرابی نہیں ہے! ہر مرتبہ جب آپ اپنی گفتگو اور عمل میں خُدا کی مرضی کو قبول کرتے ہیں آپ ترقی کرتے ہیں۔

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان طاقتور خیالات کی بدولت آپ کی سوچ کو نیا بننے میں کتنا وقت لگے گا،لیکن کوشش جاری رکھیں کیونکہ کامل رفتار شخص ہی کامیاب ہوتا ہے۔ آپ اپنے ذہن کو تربیت دے رہے ہیں تاکہ وہ آپ کے لئے کام کرے نہ کہ آپ کے خلاف، جس کے لئے ایمان اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہرگز نہ بھولیں کہ جیسی انسان کی سوچیں ہوتی ہیں ویسا ہی وہ انسان بھی ہوگا۔

 

آج کا قوّی خیال: میں صابر اور پُرعظم ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon