PT-147 مصیبت میں شُکرگزار ہوں

ہر ایک (حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، شاکر رہو اور شُکر گزاری کرو) بات میں (خُدا کی) شُکر گزاری کرو کیونکہ (تم جو) مسیح یسوع میں (جو اس مرضی کو ظاہر کرنے والا اوردرمیانی ہے) تمہاری بابت خُدا کی یہی مرضی ہے۔                            1 تھسلنیکیوں 5 : 18

بائبل ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ ہم ہمیشہ شُکرگزار رہیں۔ جب خُدا ہماری دُعاؤں کا جواب دیتا ہے اور ہمیں مسائل سے چھٹکارا دیتا ہے تو اس وقت ایسا کرنا آسان ہوتا ہے لیکن جب حالات خراب ہوتے ہیں تو ہمیشہ ایسا کرنا آسان نہیں ہوتا۔ تو پھر ہم مصیبت میں کس طرح شُکرگزار رہ سکتے ہیں؟

ہم اُس وقت کو یاد کرسکتے ہیں جب خُدا نے ہمیں مسائل سے چھٹکارا دیا تھا اور اَب بھی اُس پر بھروسہ کرسکتے ہیں کہ وہ پھر ایسا ہی کرے گا۔ ہم ان باتوں کے لئے جو ہماری زندگی میں خراب نہیں ہیں خوش ہوسکتے ہیں ۔ ہم سب بہت بابرکت ہیں، اور جب ہم اپنی برکات کو یاد کرتے ہیں تو شُکرگزار ہونا آسان ہوجاتا ہے۔ ہم خُدا کی فرمانبرداری میں بھی شُکرگزاری کرسکتے ہیں۔ ہمیں شُکرگزاری کرنے کے لئے اُس وقت کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے جب ہمارے احساسات ہمیں اجازت دیں۔ اِیمان سے شُکرگزاری کریں اور آپ نہ صرف خُدا کے چھٹکارے کو دیکھیں گے بلکہ انتظار کے وقت میں آپ زیادہ شادمان ہوں گے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر وقت خُدا کا/کی شُکرگزار ہوتا/ہوتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon