جب اِنسان کی روشیں خُداوند کو پسند آتی ہیں تو وہ اُس کے دشمنوں کو بھی اُس کے دوست بناتا ہے۔ امثال 16 : 7
اگر آپ خُدا سے مانگیں گے اور اُس پر بھروسہ کریں گے تو خُدا آپ کو انسانوں کی نظر میں مقبول ٹھہرائے گا۔ وہ آپ کے دشمنوں کو بھی آپ کے دوست بنادے گا۔ بائبل بیان کرتی ہے کہ خُدا آدمیوں کے دِل کو اس طرح سے تبدیل کردیتا ہے جیسے وہ بہتے پانی کا رُخ موڑ دیتا ہے (دیکھیں امثال 21 : 1)۔ اگر خُدا دریا کا رُخ مخصوص سمت میں موڑ سکتا ہے، تو وہ ضرور ہی کسی کا دِل آپ کی طرف مائل کرسکتا ہے۔
جب خُدا آپ کی طرف ہوتا ہے، تو وہ آپ کو وہ چیزیں بھی دیتا ہے جن کے آپ لائق نہیں ہوتے۔ لیکن جب تک آپ جسمانی زور میں اپنے کام سنوارنے کوشش کرتے رہیں گے خُدا پیچھے کھڑا رہے گا اور انتظار کرے گا اور دیکھتا رہے گا کہ جو کام صرف وہی کرسکتا ہے آپ اس کو کرنے کی کوشش میں خود کو تھکا رہے ہیں اگر آپ جدوجہد چھوڑ دیں گے اور خُدا سے کہیں گے کہ ڈرائیور کی سیٹ وہ سنبھال لے تو آپ پر خُدا کا کرم ہوگا ـــــ اور وہ دوسروں کی نظر میں بھی آپ کو مقبولیت عطا کرے گا۔
آج کا قوّی خیال: مجھے خُدا اور اِنسان کی نظر میں مقبولیت حاصل ہے۔