PT-158 پاک رُوح اطمینان اور خُوشی بخشتا ہے

اور تین دن کے بعد منصبدار لشکر کے بیچ سے ہو کر گزرے۔ اور اُنہوں نے لوگوں کو حُکم دیا کہ جب تم خُداوند اپنے خُدا کے عہد کے صندوق کو دیکھو اور کاہن اور لاوی اُسے اُٹھائے ہوئے ہوں تو تم اپنی جگہ سے اُٹھ کر اُس کے پیچھے پیچھے چلنا۔                            یشوع 3 : 2- 3

اس حوالہ میں جس عہد کے صندوق کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اس میں دَس احکام تھے، جو خُدا کی مرضی کو ظاہر کرتے ہیں، اور اس میں مَن کا کچھ حصہ رکھا ہوا تھا ـــــ یہ وہی مَن تھا جس سے خُدا نے بنی اسرائیل کو بیابان میں سیر کیا تھا۔ یہ مَن خُدا کی حضوری کو اور اُس کی معجزانہ مہیا کرنے والی قدرت کو ظاہر کرتا ہے۔

(علامتی طور پر کہہ سکتے ہیں) اس زندگی کے سفر میں آپ ہر قسم کے حالات میں اس عہد کے صندوق کی پیروی کرسکتے ہیں جس طرح بنی اسرائیل اس عہد کے صندوق کے پیچھے چلتے تھے (حقیقی طور پر)۔ اس دور میں "عہد کے صندوق کی راہنمائی میں چلنا” سے مُراد ہے پاک رُوح کی راہنمائی میں چلنا، جو ہر اِیماندار کے اندر بستا ہے۔ جب آپ اُس کی پیروی کریں گے، آپ کو یقین ہوگا کہ آپ کو ہمیشہ اُس کی حضوری ملے گی اور وہ آپ کی زندگی کی ہر ضرورت کو پورا کرے گا۔ ہمیں اپنی سوچوں، جذبات اور خواہشوں کی پیروی کرنے کی آزمائش آسکتی ہے لیکن اس سے ہمیں خالی پن اور ناکامی کا احساس ہوگا پاک رُوح کی پیروی کرنا ہمارے لئے اطمینان اور خوشی کی راہ ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں پاک رُوح پر بھروسہ کرسکتا/سکتی ہوں کہ وہ مجھے اطمینان اور خوشی بخشے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon