جو مجھے طاقت بخشتا ہے (میں ہر بات کے لئے تیار ہوں اور اُس کے وسیلہ سے جو میرے باطن میں مجھے زور بخشتا ہے ہر قسم کے حالات کا سامنا کرسکتا/سکتی ہوں، مسیح کی مہیا کرنے والی قدرت میرے لئے کافی ہے) اُس میں میں سب کچھ کر سکتا ہوں۔ فلپیوں 4 : 13
جیسے ہی آپ اپنی زندگی میں ان باتوں کو جو بے فائدہ ہیں اور آپ کے لئے مسائل کا سبب بنتی ہیں تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو ابلیس آپ کے سامنے بہت سے بہانے پیش کرے گا تاکہ آپ جیسے ہیں ویسے ہی رہیں۔ ایک بات جو آپ کے ذہن میں آئے گی اُس کے لئے تیار رہیں اور وہ یہ ہے کہ : میرے خیالات میرے بس میں نہیں ہیں ـــــ میں چاہوں یا نہ چاہوں خیالات خود بخود میرے اندر پیدا ہوجاتے ہیں ، یہ میرے بس سے باہر ہے! اگرچہ یہ بات درست ہے کہ خیالات ہماری دعوت کے بغیر ہی ہمارے اندر آجاتے ہیں، لیکن یہ سچ نہیں ہے کہ آپ ان کے بارے میں کچھ نہیں کرسکتے۔ خُدا کا کلام ہمیں سیکھاتا ہے کہ ہم بُرے خیالات کو ڈھا دیں یا جھڑک دیں (دیکھیں 2 کرنتھیوں 10 : 5)۔ اِس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ آپ کو اُنہیں اپنے دِل میں رکھنے کی اجازت نہیں دینی ہے۔آپ کسی بھی خیال سے جسے آپ ناپسند کرتے ہیں چھٹکارا پا سکتے ہیں اور اس کے لئے آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ کسی اور بات کے بارے میں سوچنا شروع کردیں۔
آج کا قوّی خیال: مسیح میں میں زورآور ہوں تاکہ دینداری کے خیالات رکھوں اور بُرےغلط خیالات کو جھڑک دوں۔