کیونکہ مسیح کی خاطر تم پر یہ فضل (کرم) ہوا کہ نہ فقط اُس پر اِیمان لاؤ (پیروی کرو،تکیہ کرو اور بھروسہ کرو) بلکہ اُس کی خاطر دُکھ بھی سہو۔ فلپیوں 1 : 29
ضرورت اس بات کی ہے کہ خُدا ہم پر انحصار کرسکے۔ لوگوں کی نظر میں بھی ہم قابلِ بھروسہ ہوں۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری عزّت کی جائے تو ضرورت اِس بات کی ہے کہ ہم خود پر بھی انحصار کرنے کے قابل ہوں!
جب آپ کو کسی مشکل کا سامنا ہو اور آپ ڈٹے رہنے کا تہیہ کرلیں تو یہ دشمن کے لئے واضح نشان ہوگا کہ وہ شکست کھا چکا ہے (دیکھیں فلپیوں 1 : 28)، اور یہ خُدا کے سامنے بھی ایک نشان ہوگا تاکہ وہ ہماری زندگی میں ہمیں چھٹکارا بخشے۔ اگر آپ کو کسی مشکل کا سامنا ہے تو خاموش کھڑے ہوجائیں اور خُداوند کی نجات کو دیکھیں۔ مستحکم رہیں اور ٹھیک کام کریں چاہے آپ کے ساتھ کوئی برائی ہی کیوں نہ ہو رہی ہو۔
جب آپ مستحکم رہ کر خُدا کے چھٹکارے کے منتظر رہتے ہیں تو پھر آپ کو کچھ تکلیف سہنی پڑے گی۔ لیکن جن مشکل حالات میں سے آپ گزریں گے وہ آپ کی زندگی میں فتح لے کر آئیں گے۔
آج کا قوّی خیال: مسیح کی خاطر دُکھ سہنا قابلِ شرف ہے اور میں خُدا پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ وہ مجھے فتح بخشے گا۔