PT-170 خُداوند کا انتظار کر

لیکن خُداوند کا انتظار کرنے والے (جو اُس سے توقع کرتے، اُس کی راہ تکتےاور اُس سے اُمید لگاتے ہیں) از سرِ نو زور حاصل کریں گے۔ وہ عقابوں کی مانند (سورج کی طرف) بال و پَر سے اُڑیں گے (خُدا کی نزدیکی میں) وہ دوڑیں گے اور نہ تھکیں گے۔ وہ چلیں گے اور ماندہ نہ ہوں گے۔                          ۔یسعیاہ 40 : 31

جب کامیابی آسانی سے حاصل نہ ہو، جب ہم اپنی طرف سے کوشش کر کے پریشان ہوجائیں اور تھک جائیں، تو ہمیں خُداوند کا انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ خُداوند کا انتظار کرنے کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ اس کے ساتھ وقت گزارنا، اُس کی حضوری میں رہنا، اُس کے کلام پر غور کرنا، اُس کی پرستش کرنا اور اُس کو اپنی زندگی کا مرکز بنانا۔

جب آپ خُدا کا انتظار کرتے ہیں تو جس چیز کی بھی آپ کو ضرورت ہوتی ہے آپ اُس سے حاصل کرسکتے ہیں۔ وہ آپ کی پناہ گاہ ہے، آپ کو توفیق دینے والا، آپ کی خوشی، آپ کا اطمینان، آپ کی راستبازی اور آپ کی اُمید ہے۔ وہ آپ کو ہر وہ چیز مہیا کرتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے تاکہ ہر قسم کے حالات میں فتح میں زندگی بسر کریں۔ اس کی نزدیکی میں رہیں اور ہر روز کے لئے جس زور کی آپ کو ضرورت ہے اُس سے حاصل کریں۔ کسی بھی چیز کو یہ اختیار نہ دیں کہ وہ آپ کو خُدا کی اُس مُحبّت سے جو ہمیں مسیح میں حاصل ہے جُدا کردے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر روز خُدا کا انتظار کرتا/کرتی ہوں اور اُس کی طرف دیکھتا/دیکھتی ہوں کہ وہی ہر قسم کے حالات میں میرے زور کا منبع ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon