PT-175 مصیبتوں میں بھی شادمان رہیں

اور اگر راستبازی کی خاطر دُکھ سہو بھی تو (تم) مبارک (خوش اور قابلِ رشک) ہو۔ نہ اِن کے ڈرانے (مخالفت) سے ڈرو اور نہ گھبراؤ۔                            1 پطرس 3 :14

اِس حوالہ کے مطابق، آپ مصیبتوں کے باوجود خوش رہ سکتے ہیں بشرطیکہ آپ راستبازی کی خاطر ستائے جارہے ہیں۔ کیوں؟ کیونکہ خُدا منصف ہے اور اگرچہ آپ درست کام کرنے کے لئے ستائے جارہے ہیں تو بھی آخرکار فتح آپ ہی کی ہوگی، کیونکہ جب آپ صحیح بیج بوئیں گے آپ اچھّی فصل کاٹیں گے۔

اگر ہمیں اِس کا کوئی بڑا اَجر نہ ملے تو پھر بائبل میں یہ کیوں کہا گیا ہے کہ جب ہم ستائے جاتے ہیں تو قابلِ رشک ہوتے ہیں ؟ انصاف کا مطلب ہے جو کچھ غلط ہوچکا ہے وہ درست کردیا جائے گا۔ جب آپ صیح کام کرنے کی خاطر تکلیف سہتے ہیں تو خُدا آپ کو آپ کی مصیبت کے عوض دوگنی برکات دیتا ہے (دیکھیں یسعیاہ 61 : 7) کیونکہ خُدا ہمیشہ اُن کو جو صحیح کام کرتے ہیں برکت دیتا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا کا اَجر کسی بھی مصیبت سے جو میں نے کسی وقت میں سہی ہیں عظیم ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon