PT-179 خُدا انتظار کیوں کرتا ہے؟

کیا خُداوند کے نزدیک کوئی بات مشکل ہے؟موسمِ بہار میں معین وقت (اُس کے حمل کے وقت) پر میں تیرے پاس پھر آؤں گا اور سارہ کے بیٹا ہوگا۔                         پیدایش 18 : 14

جب خُدا ابرہام کے پاس آیا اور اُس کو بتایا کہ وہ اُس کو برکت دے گا، ابرہام نے خُدا سے کہا کہ اُسے ایک بیٹے کی آرزو ہے (دیکھیں پیدایش 15 : 2)۔ جو کچھ اُس نے مانگا جسمانی طور پر ناممکن تھا  کیونکہ سارہ عمر رسیدہ تھی۔ وہ بچّہ پیدا کرنے کی عمر کو پار کرچکی تھی، لیکن خُدا کے نزدیک سب کچھ ممکن ہے۔ جب ہم خُدا کے پاس اپنی درخواستیں لے کر آتے ہیں تو وہ خوش ہوتا ہے اور اُس کے لئے کوئی کام بھی مشکل نہیں ہے۔

بعض اوقات جب ہم خُدا سے کچھ مانگتے ہیں اور وہ فوراً ہمیں اُس کا جواب نہیں دیتا اور ابرہام کے معاملہ میں تو پچیس سال لگ گئے اس سے پہلے کہ وہ اپنے لئے خُدا کے وعدہ کو پورا ہوتے ہوئے دیکھتا۔ خُدا اکثر انتظار کرتا ہے اور ہم اس کی وجہ کو سمجھ نہیں سکتے، لیکن ہم اُس پر بھرووسہ کرسکتے ہیں اور ہمیں اپنی زندگیوں میں اُس کے وقت کا انتظار کرنا چاہیے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُدا کے کامل وقت کا/کی منتظر ہوں اور میرا اِیمان ہے کہ اُس کے لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon