PT-182 خُدا کے نزدیک بے عیب

چنانچہ اُس نے ہم کو (اپنی مُحبّت میں) بنائِ عالم سے پییشر اُس میں چُن لیا (حقیقی طور پرہمیں اپنا بنانے کے لئے لے لیا ہے) تاکہ ہم اُس کے نزدیک مُحبّت میں پاک (اُس کے لئے مقّدس اور علحیدہ کئے ہوئے) اور بے عیب ہوں۔                             افسیوں 1 :4

نہ صرف خُدا ہم سے پیار کرتا ہے بلکہ اُس نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمیں ایسی نگاہ سے دیکھے گا کہ جیسے ہم پاک، مقبول اور بے عیب ہیں۔ یہ خُدا کے ساتھ ہماری وہ حیثیت ہے جو ہمیں میراث میں ملی ہے کیونکہ ہم خُداوند یسوع پر اِیمان لائے ہیں۔ اِس کی بنیاد ہمارے صیح یا غلط کام پر نہیں ہے بلکہ پورے طور پر اِیمان پر ہے۔

خُدا چاہتا ہے کہ ہم درست رویہ اپنائیں لیکن وہ ہمیں پہلے قبول کرتا اور ہم سے پیار کرتا ہے۔ اور پھر جب ہم اُس کی غیر مشروط مُحبّت کے مکاشفہ کو جان کر اُس میں مضبوط اور قائم ہوجاتے ہیں وہ ہمارے اندر تبدیلی کے کام کو شروع کرتا ہے اور ہمارے کردار کو اپنے بیٹے کی صورت پر تبدیل کرتا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: مسیح نے مجھے چُنا ہے اور اُس کے وسیلہ سے میں خُدا کے حضور بے عیب ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon