مگر ان سب حالتوں میں اُس کے وسیلہ سے جس نے ہم سے مُحبّت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غلبہ حاصل ہوتا ہے۔ رومیوں 8 : 37
مسیحی کی حیثیت سے ہم اکثر لوگوں کو رومیوں 8 : 37 کا حوالہ دیتے ہوئے سنتے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم کو فتح سے بھی بڑھ کر غلبہ حاصل ہے۔ بہت سال تک میں میں نے اس بات پر غور کیا کہ "فاتح سے بڑھ کر غالب” کے اصل معنیٰ کیا ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ دوسرے لوگ اس کی مختلف تفسیر کرتے ہوں گے لیکن میں اس نتیجہ پر پہنچی ہوں کہ "فاتح سے بڑھ کر”کے معنیٰ ہیں کہ آپ اس قدر پُراعتماد ہوں کہ آپ کی زندگی میں کچھ بھی ہوجائے آپ کو یہ معلوم ہو کہ مسیح کے وسیلہ سے آپ اس کو قابو میں کرسکتے ہیں۔ کسی مشکل سے دوچار ہونے سے پہلے آپ کو یہ پتہ ہو کہ آپ کو اس پر فتح حاصل ہوگی۔ آپ کو یقین ہو کہ زندگی میں جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے آپ وہ کر سکتے ہیں۔ اِس لئے آپ حالات سے خوف زدہ نہیں ہوتے، آپ انجان سے نہیں ڈرتے، اور آپ اس پریشانی میں نہیں رہتے کہ کیا ہوگا۔ اِس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ہر قسم کے حالات میں تمام تفصیلات جانتے ہیں یا نہیں لیکن آپ یہ جانتے ہیں کہ مسیح کے وسیلہ سے فتح آپ کی ہے۔
آج کا قوّی خیال: میں مسیح کے وسیلہ سے فاتح سے بڑھ کر غالب ہوں۔