PT-190 جب ڈر لگے

جس وقت مجھے ڈر لگے گا میں تجھ پر توکّل کروں گا۔                            زبور 56 :3

میں نے سُنا ہے کہ خُدا کے کلام میں 365 مرتبہ "خوف نہ کر” کے بارے میں حوالہ جات ہیں ــــ سال کے ہر دن کے لئے ایک ہدایت۔ خوف نہ کر کا مطلب ہے کہ خوف کا مقابلہ کرنا اور اُس کو اپنے عمل پر حاوی نہ ہونے دینا۔

خُدا کے فرزندوں کو خوف کے بارے میں ایک ہی رّویہ اپنانے کی ضرورت ہے اور وہ ہے کہ "میں خوف نہیں کروں گا/گی۔” اگر آپ خوف کو اپنے اُوپر حاوی ہونے دیں گے، وہ آپ کے اطمینان اور خوشی کو چھین لے گا اور آپ کو اپنی منزل کو حاصل کرنے سے روک دے گا۔

کیا آپ کو خُدا پر اعتماد ہے؟ کیا اس وقت آپ اِیمان رکھتے ہیں، کہ آپ کے خلاف کچھ بھی ہوجائے مسیح کے وسیلہ سے فتح آپ کی ہے؟ دِن میں کئی بار بآواز بُلند یہ کہنے کی عادت اپنا لیں "میں نہیں ڈروں گا/گی۔” اگر آپ ایسا کریں گے تو جب کبھی آپ کو خوف کا سامنا ہوگا سب سے پہلے یہ وہ بات ہے جو آپ کے منہ پر آئے گی۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خوف نہیں کروں گا/گی۔ میں خُداوند پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon