PT-198 کوئی اچھّی بات کریں یا خاموش رہیں

صحت بخش زبان حیات کا درخت ہے پر اِس کی کج گوئی رُوح کی شکستگی ہے۔                         اِمثال 15 : 4

یہ دُنیا رہنے کے لئے بہت اچھّی جگہ بن جائے گی اگر ہم اس قانون پر عمل کریں گے جو ہمیں بتاتا ہے کہ یا تو ہم کوئی اچھّی بات کریں یا کوئی بھی بات نہ کریں۔ ذرا یہ تصور کریں کہ عمومی طور پر ہمارے گھر، اسکول،نوکریاں، گرجا گھر اور سوسائٹی کتنی خوشگوار ہوجائے گی اور عین ممکن ہے کہ یہ زمین آسمان کی مانند ہو جائے!

راہنمائی کے لئے آپ اپنی گفتگو میں ایک ہی اصول اپنائیں:اگر کوئی اچھّی،تقویت بخش، صحت بخش اور خوشگوار بات ہے تو جو کچھ آپ کہنا چاہتے ہیں سب کہہ دیں، لیکن اگر کوئی بُری، منفی اور بڑبڑاہٹ کی بات ہے تو مت کہیں۔ جو کچھ آپ کے دِل میں ہے وہ آخر کار آپ کے منہ سے باہر آ ہی جائے گا پس آپ اپنی گفتگو کو تبدیل نہیں کرسکتے جب تک کہ آپ اپنی سوچ کو تبدیل نہیں کرتے۔ خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کے دِل کو تبدیل کرے تاکہ اس میں کوئی ایک ذرہ برابر بھی منفی بات کرنے کی آرزو نہ پائی جائے۔

 

آج کا قوّی خیال: میری ساری گفتگو اچھّی، صحت بخش اور تقویت بخش ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon