PT-201 اپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں

میں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤں گا ـــــ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟میری کُمک خداوند سے ہے جس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔                       زبور 121 : 1 – 2

خُدا نے مجھے اپنے ماضی سے نمٹنے کے لئے جو طریقے سیکھائے اُن میں سے ایک یہ تھا کہ میں اپنے احساسات کے بارے میں بات کرنے کی بجائے اُس کے وعدوں کا اِقرار کروں۔ ہم سب کو ماضی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جن کی یادیں ہمیں ستاتی ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ جب آپ چھوٹے تھے تو آپ کو بے رحمی سے طنز کا نشانہ بنایا جاتا ہو اور آپ اِس پُرانے دَرد کی وجہ سے اَب بھی حساس یا عدمِ تحفظ کا شکار ہوں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کا کوئی پیارا بغیر کسی وجہ کے آپ کو چھوڑ کر چلا گیا ہو۔ آپ کی تکلیف کی وجہ چاہے کچھ بھی ہو، ہمیشہ یاد رکھیں کہ خُدا آپ سے پیار کرتا ہے۔

آپ کو اپنی زندگی کسی ایسی یاد کے ماتم میں بسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس کے بارے میں اب کچھ نہیں کیا جاسکتا۔ خُدا آپ کو ہر زخم، بے انصافی اور زندگی کی ہر غلطی سے شفا دینا اور بحال کرنا چاہتا ہے۔ خُدا آپ کی مدد کرے گا…وہ انتظار کررہا ہے تاکہ آپ کی مدد کرے۔

 

آج کا قوّی خیال: میری مدد خُداوند سے ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon