PT-206 اَبتری خُدا کی طرف سے نہیں ہے

کیونکہ خُدا اَبتری کا نہیں بلکہ اَمن کا بانی ہے۔                    1 کرنتھیوں 14 : 33

اپنے دِل میں کسی بات پر غور کرنے میں کوئی بُرائی نہیں ہے جیسا مریم نے کیا جب خُداوند کے فرشتہ نے اُسے بتایا کہ وہ مسیحا کو جس کا وعدہ کیا گیا تھا جنم دے گی (دیکھیں لُوقا 2 : 19)۔ اکثر جب ہم کسی بات پر غور کررہے یا گیان دھیان کررہے ہوتے ہیں تو خُدا ہمیں مکاشفہ یا فہم عطا کرتا ہے۔ غور کرنا ایک بات ہے اور فکر کرنا ایک اور بات ہے۔

جب ہم غور کرتے ہیں تو ایک لحاظ سے ہم دُعا کررہے ہوتے ہیں کہ "اَے خُدا میں اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔ میں اس کو واقعی سمجھ نہیں سکتا۔ مجھے راہنمائی چاہیے۔” بہر حال جب ہم فکر کررہے ہوتے ہیں اس وقت ہم حالات کو اپنی سمجھ کے مطابق حَل کرنے کی کوشش کررہے ہوتے ہیں اور اکثرہم اُلجھ جاتے ہیں کہ کیا کریں۔ اور جیسے ہی آپ اُلجھن کا شکار ہوجاتے ہیں تو آپ غور کرنا چھوڑ کر فکر کرنا شروع کردیتے ہیں اور سبب تلاش کرنے لگ جاتے ہیں۔ اطمینان کی تلاش کریں، اَبتری کی نہیں کیونکہ خُدا اَبتری کا خُدا نہیں ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا کی میرے لئے مرضی ہے کہ میں اُلجھن کا شکار نہ بنوں بلکہ پُرسکون رہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon