PT-208 آپ کے ہاتھ میں کیا ہے؟

اور خُداوند نے موسیٰ سے کہا یہ تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟ اُس نے کہا لاٹھی۔                       خروج 4 : 2

خروج کی کتاب میں خُدا موسیٰ پر ظاہر ہوا اور اُس سے کہا کہ وہ بنی اسرائیل کی راہنمائی کرے تاکہ وہ مصر میں سے نکل آئیں، لیکن موسیٰ کو یقین نہیں تھا کہ جو کچھ خُدا اُسے کرنے کے لئے کہہ رہا ہے وہ کرسکتا ہے۔ خُدا نے موسیٰ کے بہانوں کا جواب اِس سوال سے کیا کہ "تیرے ہاتھ میں کیا ہے؟”

دراصل خُدا کہہ رہا تھا کہ "مجھے یہ بتانا بند کردے کہ تیرے پاس کیا نہیں ہے اور تو کیا نہیں کرسکتا، اور مجھے یہ بتا کہ تیرے پاس کیا ہے؟”پھر خُدا نے جو کچھ موسیٰ کے پاس تھا وہ لے لیا ــــ ایک چھڑی (لاٹھی) ــــ اور اُسے اپنی قوّت سے بھر دیا۔

خُدا کسی بھی چیز کو جو ہم اُس کے سپُرد کرنے کے لئے تیار ہیں استعمال کرسکتا ہے۔ اگر وہ ایک چھڑی کو استعمال کرسکتا ہے تو یقیناً وہ آپ کو اور مجھے بھی استعمال کرسکتا ہے! اس وقت کا انتظار نہ کریں جب آپ کے پاس سارے مسائل کا حل ہوگا ــــ خُدا کو موقع دیں کہ وہ ابھی آپ کے اندر اپنی قوّت کو بھر دے اور اُس کی قوّت میں جو کچھ وہ کرنے کے لئے کہتا ہے وہ کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: جو کچھ میرے پاس ہے جب میں وہ خُدا کو وہ دے دیتا/دیتی ہوں ، وہ میرے وسیلہ سے عظیم کام کر سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon