خُداوند تیرا فدیہ دینے والا اِسرائیل کا ُقدّوس یوں فرماتا ہے ـــــ کہ میں ہی خُداوند تیرا خُدا ہوں جو تجھے مفید تعلیم دیتا ہوں اور تجھے اُس راہ میں جس میں تجھے جانا ہے لے چلتا ہوں۔ یسعیاہ 48 : 17
خُدا ہماری راہنمائی کرنا چاہتا ہے لیکن راہنمائی حاصل کرنے کے لئے ہمیں سیکھنا ہے کہ کس طرح سُنیں۔ خُدا مختلف طریقہ سے ہماری قیادت کرتا ہے۔ اکثر وہ اپنے کلام، اطمینان اور حکمت کے وسیلہ سے ایسا کرتا ہے۔ لیکن خُدا ہماری راہنمائی نہیں کرسکتا جب تک ہم وہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے جو کچھ وہ ہم پر ظاہر کرتا ہے یا وہ ہماری ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
کیا آپ یہ کہنے کے لئے تیار ہیں؟ کہ "خُداوند اگر تو میری راہنمائی کرے، میں تیری پیروی کروں گا/گی۔” اگر آپ یہ عہد کرتے ہیں اور واقعی ایسا کرنے کا اِرادہ رکھتے ہیں تو پھر آپ زندگی میں اس کی راہنمائی کی توقع بھی کریں۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کی دُعا کا جواب فوراً نہ ملے لیکن یہ ضرور ہے کہ وہ آپ کی راہنمائی اپنے وقت کے مطابق کرے گا۔ جب آپ جواب کے منتظر ہوں اُس کی شُکر گزاری کرنا جاری رکھیں کہ اُس کے پاس ایک منصوبہ ہے اور وہ اُسے آپ پر صحیح وقت پر ظاہر کرے گا۔
آج کا قوّی خیال: میں خُدا کی سُنتا ہوں اور وہ ہر روز زندگی کے ہر معاملہ میں میری راہنمائی کرتا ہے