PT-213 لوگوں کو اُن کی اہمیت کا احساس دِلانا

ہر روز آپس میں نصیحت کیا کرو تاکہ تم میں سے کوئی گناہ کے فریب میں آکر سخت دِل نہ ہوجائے۔                    عبرانیوں 3 : 13

ایسے لوگ ہیں جنھیں خُدا کی طرف سے خاص نعمت ملی ہوتی ہے یعنی اُن کے پاس دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے (دیکھیں رومیوں 12 : 6 – 8)۔ بہرحال اگر دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنی کی خاص نعمت آپ کے پاس نہ بھی ہو تو بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ ایسا کریں۔ خُدا کا کلام ہمیں سیکھاتا ہے کہ ہم ہر روز ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں!

ہمیں ایک بڑی قوّت دے کر ہم پر ایک ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ جب ہم دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تو اس سے ان کی تعمیر ہوتی ہے اور وہ مضبوط ہوتے ہیں (دیکھیں 1 تھسلنیکیوں 5 : 11)۔ کیونکہ اس حوصلہ افزائی کے بغیر وہ تھک جائیں گے اور ہمت ہار دیں گے اور وہ کام مکمل نہیں کرپائیں گے جو اُنہیں کرنا ہے۔

خُدا ہر قسم کی تسلّی (دلاسا اور حوصلہ افزائی) کا چشمہ (منبع) ہے (2 کرنتھیوں 1 : 3)۔ چونکہ خُدا حوصلہ افزائی کرنے والا ہے ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہے۔ جب بھی آپ وہ کرتے ہیں جو خُدا کرتا ہے آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ آپ صیح کام کررہے ہیں اور اس سے آپ کی زندگی میں خوشی، اطمینان اور قوّت پیدا ہوگا۔

 

آج کا قوّی خیال: آج میں ہر اُس شخص کی حوصلہ افزائی کروں گا/گی جس سے میری ملاقات ہوگی تاکہ اُن کو اُن کی اہمیت کا احساس ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon