پھر میں تم سے کہتا ہوں کہ اگر تم میں سے دو شخص زمین پر کسی بات کے لئے (کوئی بھی بات اور ہر بات کے لئے) جسے وہ چاہتے ہوں اتفاق کریں (یگانگت،ہم آہنگی پیدا کرنا) تو وہ میرے باپ کی طرف سے جو آسمان پر ہے اُن کے لئے ہو جائے گی۔ متّی 18 : 19
نہ صرف خُدا نے آپ کی زندگی کے لئے منصوبے بنائے ہیں بلکہ ابلیس نے بھی آپ کے لئے منصوبے بنائے ہیں۔ ابلیس چاہتا ہے کہ آپ اس کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں کیونکہ بائبل بیان کرتی ہے کہ جب لوگ کسی بات پر متفق ہوتے ہیں تو اس طرح اُن کی طاقت بڑھ جاتی ہے۔
جب ابلیس آپ کو یہ بتانے کی کوشش کرے کہ آپ کا مستقبل تاریک ہے اور آپ نے بہت سے غلطیاں کی ہیں تو آپ اُس سے یہ کہیں کہ "خُدا دوسرا موقع دیتا ہے۔ اس لئے نہ صرف میرا مستقبل محفوظ ہے بلکہ میرا مستقبل روشن ہے۔ خُدا میری زندگی میں عظیم کام کرے گا۔” اگر ابلیس آپ کو اپنے ساتھ ملا لے گا تو پھر جو وہ چاہتا ہے آپ کی زندگی میں وہی ہوگا، لیکن اگر آپ خُدا کے ساتھ یگانگت میں رہیں گے تو پھر آپ کی زندگی میں خُدا کی مرضی پوری ہوگی۔ آپ کس کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں گے؟
آج کا قوّی خیال: میں خُدا کے ساتھ اتفاق پیدا کروں گا/گی۔