اور جو لوگ کچھ سمجھے جاتے تھے (خواہ وہ کیسے ہی تھے،مجھے اس سے کچھ واسطہ نہیں۔ خُدا کسی آدمی کا طرفدار نہیں) اُن سے جو کچھ سمجھے جاتے تھے مجھے کچھ حاصل نہ ہوا۔ گلتیوں 2 : 6
کبھی بھی یہ نہ سوچیں کہ آپ کی اہمیت کی وجہ آپ کا عہدہ ہے۔ عہدہ یا مرتبہ زندگی میں آنے جانے والی چیز ہے۔ لیکن خُدا کی مُحبّت جو وہ آپ سے کرتا ہے قائم رہتی ہے۔ ہماری قدر اور اہمیت، مقبولیت اور پسندیدگی اُس سے ہے۔ جب تک وہ ہمارے ساتھ ہے تو ہمارے پاس دُنیا کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔
اگرچہ ہم اپنے بارے میں اچھّا محسوس کرنے کے لئے دُنیا کی چیزوں کی خواہش کرتے ہیں لیکن خُدا اکثر ہمیں وہ چیزیں نہیں دیتا۔ جب ہمیں اُن کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، تو وہ اُس وقت وہ ہمیں عطا کرے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اَب یہ چیزیں ہمیں کنٹرول نہیں کریں گی۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کے پاس دوست، اثرورسوخ، عہدہ، اختیار، مقبولیت وغیرہ سب کچھ ہو لیکن ان کو برقرار رکھنے کے لئے آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا یہ سب کچھ کہیں آپ کی خوشی یا اِطمینان کا سبب تو نہیں بنے ہوئے ہیں۔
آج کا قوّی خیال: میری مقبولیت مسیح میں میری حیثیت میں پنہاں ہے۔