اور اپنے خُدا اور باپ کے حضور تمہارے اِیمان کے کام اور مُحبّت کی محنت اور اس اُمید (مسیح کی دوسری آمد کی) کے صبر کوبلاناغہ یاد کرتے ہیں جو ہمارے خُداوند یسوع مسیح (مسیحا) کی بابت ہے۔ 1 تھسلنیکیوں 1 : 3
خُدا کا کلام ہماری حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ ہمارا اِیمان متحرک ہو جائے، اور جب ایسا ہوگا ہم سست، کاہل اور غیر فعال نہیں ہوں گے۔ آپ اپنی سوچ سے بڑھ کا طاقتور ہیں۔ خُدا نے آپ کو آزاد مرضی دی ہے اور اس کا مطلب ہے کہ آپ جو ٹھیک ہے اُس پر عمل کرنے، سوچنے اور بولنے کا تہیہ کرسکتے ہیں اور کوئی چیز آپ کو روک نہیں سکتی۔
ہمیں مشق کرنی پڑے گی تاکہ مثبت سوچ، گفتگو اور عمل کو اپنائیں اور اِس میں وقت لگتا ہے اور ہر بار آپ کو کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ جیسے ہی آپ کو اپنی ناکامی کا احساس ہوجائے تو مایوسی میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ جہاں سے رکاوٹ پیدا ہوئی تھی وہیں سے دوبارہ شروع کریں۔ خود پر مہربان رہیں کیونکہ خود کو ہر غلطی کے لئے کوسنا کسی منفی سوچ کا نتیجہ ہوسکتا ہے جس کو ختم کرنا بہت ضروری ہے۔
جب آپ خُدا کی مرضی کے مطابق چلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ آپ کی فتح کو یقینی بنانے کے لئے آپ کو بڑی قوّت عطا کرے گا۔
آج کا قوّی خیال: خُدا پر میرا اِیمان زندہ اور متحرک ہے، میرا اِیمان متحرک ہے۔