یہ وہی دِن ہے جو خُداوند نے مقّرر کیا ہے ہم اِس میں شاد ہوں گے اور خُوشی منائیں گے۔ زبور 118 : 24
میرا اِیمان ہے کہ زبور نویس نے عام دِنوں کو خاص جوش کے ساتھ گزارنے کا راز جان لیا تھا۔ اس نے یہ حتمی فیصلہ کرلیا اور اعلان کردیا کہ چونکہ ہر دِن خُدا نے بنایا ہے اور ایک انعام ہے جو اُسے ملا ہے،اس لئے وہ اس میں خوش اور شادمان رہے گا۔ اُس نے اپنے احساسات کا انتظار نہیں کیا بلکہ فیصلہ کر لیا جس سے اُس کے اندر اُس کی چاہت کے مطابق احساسات پیدا ہوگئے۔
اگر زندگی کے بارے میں ہماری سوچ پورے طور پر درست ہو تو خُدا کی حضوری زندگی میں جوش پیدا کرتی ہے۔ اگر ہم اپنے سب کام خُداوند کے لئے کرتے اور اِیمان رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہے تو وہ سب کام پاک اور شاندار ہوں گے۔اسی وقت خود سے سوال کریں کہ کیا آپ کا ایِمان ہے کہ خُدا آپ کے ہر معمولی کام میں بھی آپ کے ساتھ ہے۔ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو پھر آپ کا آج کا دن بھی خاص ہو گا!
آج کا قوّی خیال: میں "عام” دِنوں میں بھی خوش رہ سکتا/سکتی ہوں کیونکہ خُدا ہر روز میرے ساتھ ہے۔