PT-233 سوچنے کا وقت

خُداوند کی عقل (صلاح اور مقاصد) کو کِس نے جانا کہ اُس کو تعلیم دے سکے؟ مگر ہم میں مسیح
(مسیحا) کی عقل (احساسات اور مقاصد) ہے۔                      1 کرنتھیوں 2 : 16

ہر شخص کو ہر روز کچھ وقت سوچنے میں صرف کرنا چاہیے، ارادتاً کسی خاموش جگہ پر بیٹھنا چاہیے، خُدا کے کلام مطابق سوچنا چاہیے، اور ان خیالات کا بآوازِ بُلند اِقرار کرنا چاہیے۔ آپ مندرجہ ذیل باتوں کے اِقرار سے شروع سکتے ہیں ۔ کسی ایک یا ایک سے زیادہ کو استعمال کریں۔

  • یہی ہے دن جو خُداوند کا ہے، میں شاد ہوں گا/گی اور اس میں خوش رہوں گا/گی۔ میں دوسرے لوگوں کے لئے برکت کا وسیلہ بننے کا/کی منتظر ہوں۔
  • میرے منہ کی باتیں اور میرے دِل کا خیال خُدا کے نزدیک مقبول ہے۔
  • میرے اندر مسیح کی عقل ہے۔
  • میں خُدا کے سامنے مسیح کے وسیلہ سے راستباز ہوں۔
  • میں خُدا سے توقع کرتا/کرتی ہوں کہ وہ میری زندگی میں کوئی عظیم کام کرے گا۔
  • جو کچھ آپ سوچ رہے اس پر سچائی سے غور کرنے کے لئے کچھ وقت نکالیں۔ ہر روز ارادتاً سوچنے اور بولنے کے لئے وقت صرف کریں!

 

آج کا قوّی خیال: میں ارادتاً سوچتا /سوچتی ہوں میرے اندر مسیح کی عقل ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon