PT-238 اپنے اُونچے نیچے راستوں کو ہموار کریں

کیونکہ ہم اِیمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔                    2 کرنتھیوں 5 : 7

ہر روز احساسات تبدیل ہوتے ہیں، بلکہ ہر گھنٹہ میں اور بعض اوقات تو ہر لمحہ میں۔ نہ صرف یہ بدلتے ہیں یہ ہمیں دھوکہ بھی دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہوسکتا ہے کہ آپ محسوس کریں کہ آپ کو زیادہ پسند نہیں کیا جاتا، سراہا نہیں جاتا یا بُرا سلوک کیا جاتا ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ سب درست ہے۔ اگر آپ کا دِن "حساس” گزرا ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ سوچتے ہوں کہ لوگ میرے ساتھ اچھّا سلوک نہیں کررہے، جب کہ اَصل میں جیسا کہ وہ عموماً کرتے ہیں وہ اُس سے کچھ الگ برتاؤ نہیں کررہے ہوتے۔

جذبات کے جھولے پر سوار نہ ہوں کیونکہ اس سے پریشانی ہی پیدا ہوگی اس کی بجائے مستحکم، مضبوط ، کامل رفتار،ثابت قدم اور پُرعظم لوگ بنیں جب آپ اپنی سوچوں اور خیالوں کو نیا بنا لیں گے اور یقین کرلیں گے کہ آپ مستحکم اور مطمئین ہیں تو یہ آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا تاکہ آپ درست آغاز کرسکیں۔ ہم کبھی بھی خُدا کے کسی وعدہ سے لطف اندوز نہیں ہوسکتے جب تک ہم یہ یقین نہیں کر لیتے کہ وہ ہمارے لئے بھی ہیں۔ اس دُنیا میں ہم اِیمان رکھنے سے زیادہ دیکھنا پسند کرتے ہیں ، لیکن خُدا کی بادشاہی میں ہمیں آنکھوں دیکھے سے زیادہ ایمان پر چلنا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: میں اِیمان پر چلتا/چلتی ہوں نہ کہ احساسات پر۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon