PT-243 میرا کیا ہوگا؟

کوئی میرے پیچھے آنا چاہے تو اپنی خودی سے اِنکار کرے (بھول جائے، نظر انداز کرے، ترک کرے اور خود پر سے اور اپنی دلچسپیوں سے پر سے نظریں ہٹا لے) اور اپنی صلیب اُٹھائے اورمیرے پیچھے ہولے۔                            مرقس 8 : 34

بہت زیادہ مصروفیت اور ذمہ داریوں کے بوجھ کے سبب سے اپنی ضروریات کو پسِ پشت ڈال دینا آسان ہے۔ جب ہم تھک جاتے ہیں، تو پھر ابلیس کچھ اس قسم کی سوچیں ہمارے دل میں ڈالتا ہے کہ میرا کیا ہوگا؟ کیا کسی کو میری ضرورتوں کا احساس ہے؟ جب تک آپ اپنی ضرورتوں اور لوگوں کی ضرورتوں کے درمیان توازن قائم نہیں کریں گے آپ فوراً خود ترسی کے جال میں پھنس جائیں گے، اور ہر وقت یہی سوچتے رہیں گے کہ "مجھ غریب کا کیا ہوگا” لیکن خُدا آپ کو اس حالت میں دیکھنا نہیں چاہتا۔ اِس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ آرام کریں اور اپنی زندگی میں لطف اندوز ہوں تاکہ آپ تھک کر رہ نہ جائیں اور کڑواہٹ سے نہ بھر جائیں۔

خُداوند یسوع نے اِنسانوں کے لئے اپنی جان دے دی اور وہ چاہتا ہے کہ آپ بھی ایسا ہی کریں۔ دراصل حقیقی خوشی دوسروں کے لئے اپنی زندگی بسر کرنے میں ہے ـــــ یہ خوشی اپنے لئے زندگی بسر کرنے کی کوشش سے حاصل نہیں ہوتی۔ (دیکھیں رومیوں 15 : 2)۔

 

آج کا قوّی خیال: میں خُدا کے لئے جیتا/جیتی ہوں تاکہ میں دوسروں کے لئے باعثِ برکت بن سکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon