PT-245 خُدا کی مُحبّت

لیکن خُدا (اپنی) مُحبّت کی خوبی ہم پر یوں ظاہر کرتا ہے کہ جب ہم گنہگار ہی تھے تو مسیح (مسیحا، مسح کیا ہوا) ہماری خاطر موا۔                           رومیوں 5 : 8

ہم سب سے مُحبّت کی گئی ہے، قبول کیا گیا ہے اور خُدا کے ساتھ ہمارا تعلق بحال کیا گیا ہے کیونکہ ہم خُداوند یسوع پر اور اُس کام پر جو اُس نے صلیب پر ہمارے لئے کیا ہے اِیمان لائے ہیں ۔اُس نے ہمارے گناہوں اور خطاؤں کی قیمت چُکا دی ہے۔ اُس نے ہمیں احساسِ جرم سے بَری کردیا ہے اور خُدا سے ہمارا ملاپ کروا دیا ہے۔ پس جب ہم خُدا کے سامنے آتے ہیں، تو ہم "درست” ہیں ہے "غلط” نہیں۔ اور جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ ہمیں مفت میں دیا گیا ہے، ہم نے اُسے خریدا نہیں ہے۔

جب آپ اِیمان لے آتے ہیں کہ خُدا کی مُحبّت کا انحصار اُس کی ہستی اور خُداوند یسوع کے کئے گئے کام پر ہے آپ کے اعمال پر نہیں تو آپ کی جدوجہد ختم ہوجاتی ہے۔ آپ اپنے "اعمال” پر بھروسہ ترک کریں اور خُدا کی خدمت کریں، اور اُس کی مُحبّت کو "خریدنے” کی کوشش نہ کریں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ وہ آپ سے مُحبّت کرتا ہے۔

 

آج کا قوّی خیال: خُدا نے میرے لئے اپنے بیٹے کے کفارہ کی قربانی کے وسیلہ سے اپنی مُحبّت کو ثابت کیا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon