PT-246 صرف ایک چنگاری کافی ہے

اِسی طرح زبان بھی ایک چھوٹا سا عضو ہے اور بڑی شیخی مارتی ہے دیکھو تھوڑی سی آگ سے کتنے بڑے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے۔ زبان بھی ایک آگ ہے زبان ہمارے اعضا میں شرارت کا ایک عالم ہے اور سارے جسم کو داغ لگاتی ہے اور دائرہ دُنیا کو آگ لگا دیتی ہے اور جہنم کی آگ سے جلتی رہتی ہے۔                             یعقوب 3 : 5 -6

خُدا کے فرزندوں کی حیثیت سے ہم اپنے مُنہ اور الفاظ کو تعلقات کی بحالی یا تباہی کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔ مندرجہ بالا حوالہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ محض غلط الفاظ سے کس قدر بڑے مسائل جنم لیتے ہیں ـــــ ایک چھوٹی سے چنگاری سے پورے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے، اِسی طرح ایک ہی لفظ سے کئی لوگوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔

جب ہم کوئی بات کہہ دیتے ہیں،تو ہم اُسے واپس نہیں لے سکتے، اِس لئے ہمیں اپنی گفتگو میں محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہیں تو معافی مانگیں اور معافی حاصل کریں اور اپنی زندگی اور اپنے تعلقات میں درست الفاظ کا استعمال کرنا شروع کردیں۔

 

آج کا قوّی خیال: جو کچھ میں کہتا/کہتی ہوں میں اُس کے بارے میں بہت محتاط ہوں کیونکہ میرے لفظوں میں طاقت ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon