PT-248 اِن باتوں پر غور کریں

غرض اَے بھائیوں جتنی باتیں سچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اور جتنی باتیں پسندیدہ ہیں اور جتنی باتیں دلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اُن پر غور کیا کرو (اُن پر اپنی سوچوں کو مرکوز کرو)۔                          فلپیوں 4 : 8

ہم کبھی بھی بہترین اعمال نہیں کرسکتے جب تک ہم اپنی سوچوں کو بہترین بنانے کا تہیہ نہیں کر لیتے۔ بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ ہم ان باتوں پر غور کریں جو سچ اور بہترین ہیں، ایسی باتوں پر غور کریں جن میں ہمیشہ بہترین نتیجہ کی توقع شامل ہو، ایسی باتوں پر جو شرافت، انصاف، پاکیزگی، پسندیدگی اور دلکشی کی ہوں۔

آپ کس قسم کی سوچوں کو قبول کرتے ہیں؟ جب آپ کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کی سوچیں اچھّی نہیں  ہیں، کیا آپ ان کو اپنے اندر سے نکالنے کے لئے کوئی کاروائی کرتے ہیں یا آپ سستی کے باعث ان کو اپنے اندر ہی رکھتے ہیں؟ بہترین سوچوں کو پیدا کئے بغیر بہترین شخص بننا ناممکن ہے۔ خُدا نے ہم سب کو بُلایا ہے تاکہ ہم اپنے سب کاموں میں بہترین بنیں اور بہترین زندگی سے لطف اندوز ہوں، پس اگر آپ نے ابھی تک ایسا نہیں کیا تو آج ہی اِس طرح سے سوچنا شروع کردیں۔

 

آج کا قوّی خیال: میری سوچیں پاک، پسندیدہ اور تعریف کی باتوں سے بھری ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon