PT-250 مثبت رہیں

پس تمہارا وہ خوشی منانا کہاں گیا؟ گلتیوں 4 : 15

بہت سال پہلے، میں بے حد منفی تھی۔ میری ساری سوچیں منفی تھیں، پس میری گفتگو بھی منفی تھی؛ اِس لئے میری زندگی بھی منفی تھی۔ جب میں نے حقیقی طور پر خُدا کے کلام کا مطالعہ شروع کیا اور خُدا پر بحالی کے لئے بھروسہ کیا، تو سب سے پہلی بات جو میں نے سیکھی وہ یہ تھی کہ اس منفی رویہ کو نکالنا ضرور ہے۔

منفی سوچیں منفی زندگیوں کو جنم دیتی ہیں لیکن مثبت سوچیں مثبت زندگیوں کو۔ منفی سوچیں شک اور خوف سے بھری ہوتی ہیں لیکن مثبت سوچیں اِیمان اور اُمید سے۔

اگر اس وقت آپ اپنے لئے خُدا کی مرضی سے ناواقف ہیں، تو آپ اس طرح سے سوچنا شروع کریں، مجھے خُدا کے منصوبہ کا تو علم نہیں ہے، لیکن میں جانتا/جانتی ہوں کہ وہ مجھ سے پیار کرتا ہے۔ جو کچھ وہ کرے گا وہ اچھّا ہوگا، اور مجھے برکت ملے گی۔ اپنی زندگی کے بارے میں مثبت سوچنا شروع کریں ؛ ہر حالت میں مثبت رہنے کی مشق کریں۔

 

آج کا قوّی خیال: میں ہر قسم کے حالات میں مثبت رویہ قائم رکھتا/رکھتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon