PT-252 خُدا کے کاموں پر غور کرنا

اِسی سبب سے مجھ میں میری جان نڈھال ہے (اُداسی میں لپٹی ہوئی ہے) اور میرا دِل مجھ میں بے کل ہے میں گذشتہ زمانہ کو یاد کرتا ہوں اور تیرے سب کاموں پر غور کرتا ہوں، میں تیری دستکاری پر دھیان کرتا ہوں۔                    زبور 143 : 4 – 5

زبور نویس داؤد بار بار خُدا کے شاندار کاموں پر غور کرنے کی بات کرتا ہے ـــــ یعنی خُدا کے قدرت والے کاموں پر۔ وہ کہتا ہے کہ وہ خُداوند کے نام ،اُس کی رحمت ، خُدا کی مُحبّت کے بارے میں اور اِسی طرح اور بہت سے باتوں پر غور کرتا ہے۔

جب وہ افسردہ تھا،تو اُس وقت اُس نے زبور 143 : 4 – 5 میں تحریر کیا کہ وہ مشکلات پر غور نہیں کرنا چاہتا۔ بلکہ اس کی بجائے اُس نے فیصلہ کیا کہ وہ ماضی کے دِنوں کو یاد کرے گا اور اس طرح بہادری سے مشکلات کا سامنا کرے گا ـــــ وہ خُدا کے کاموں اور اُس کے ہاتھوں کی کاریگری پر غور کرے گا۔ دوسرے الفاظ میں داؤد نے اپنی سوچوں کو بہتر باتوں کی طرف مرکوز کیا، اور اس طرح مایوسی پر غالب آنے میں اُس کی مدد ہوئی۔

کبھی نہ بھولیں: آپ کا ذہن آپ کی فتح میں ایک اہم کردار اَدا کرتا ہے۔ ایسی سوچ رکھیں جو آپ کی زندگی میں قوّت پیدا کرے،نہ کہ ایسی جو آپ کی قوّت اور زور کو خالی کردیں۔

 

آج کا قوّی خیال:میں ایسی چیزوں کے خیال میں وقت نہیں گزارتا/گزارتی جو میری طاقت مجھ سے چھین لیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon