پر خُداوند آندھی میں نہیں تھا اور آندھی کے بعد زلزلہ آیا پر خُداوند زلزلہ میں نہیں تھا اور زلزلہ کے بعد آگ آئی پر خُداوند آگ میں بھی نہیں تھا اور آگ کے بعد ایک (نرم آواز خاموش اور) ہلکی دبی ہوئی آواز آئی۔ 1 سلاطین 19 : 11 – 12
خُدا ہلکی دبی ہوئی آواز میں بولتا ہے۔ اگر آپ اُس کی آواز سُننا چاہتے ہیں، تو آپ کو خاموش، پُرسکون شوروغل سے پاک ماحول بنانا پڑے گا، اور پھر لگاتار اس کے ساتھ رفاقت رکھنے کے لئے وقت مقّرر کرنا پڑے گا۔ ہوسکتا ہے کہ جو آپ سُننا چاہتے ہیں وہ ہمیشہ وہ بات نہ کرے، یا جس طرح آپ چاہتے ہیں وہ اس طرح بات نہ کرے، لیکن بے دِل نہ ہوں ـــــ خُدا آپ کی راہنمائی کرے گا۔ وہ اپنا منصوبہ ہمیں شروع میں ایک ہی مرتبہ نہیں بتائے گا۔ جو کچھ آپ اپنے دِل میں اُس کی مرضی کے بارے میں محسوس کرتے ہیں اُس کی فرمانبرداری کریں، اور جب وہ مناسب سمجھے گا وہ آپ کو اگلا قدم دیکھائے گا۔ اور ہمیشہ شُکرگزاری کرنا یاد رکھیں۔ جب آپ ایسا کریں گے تو آپ خُدا کی آواز سُننے کے لئے حساس ہوجائیں گے۔ وہ آپ سے بات کرے گا، اور آپ اُس کی سُن سکیں گے۔ بس خاموش رہیں اور اُس کی سُنیں، اور اُس سے توقع کریں کہ وہ آپ کے سب کاموں میں آپ کی راہنمائی کرے۔
آج کا قوّی خیال: میں خُدا کی ہلکی دھیمی آواز کو سُن سکتا/سکتی ہوں۔