مبارک (شادمان، خوش قسمت، خوش حال اور قابلِ رشک) ہے وہ آدمی جو شریروں کی صلاح پر نہیں چلتا اور خطا کاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا (اُن کی صلاح ،منصوبوں اور مقاصد کی پیروی کرنا) زبور 1 : 1
خُدا کا کلام ہمیں واضح طور پر بتاتا ہے کہ ہم خطاکاروں سے صلاح نہ لیں اور نہ اُن کی پیروی کریں۔ اگر آپ کو صلاح کی ضرورت ہے، تو کسی سچّے دوست سے لیں جو آپ سے مُحبّت کرتا ہو اور اگر ضروری ہو تو وہ آپ کی رائے سے اختلاف کرسکے۔ اپنی زندگی کے بارے میں مشورہ لینے سے پہلے کسی ایسے شخص کی تلاش کریں جو روحانی طور پر مضبوط کِردار کا مالک ہو،اور جو اپنی زندگی کے بارے میں اچھّے فیصلے کرتا ہو۔ اور اس بات کی یقین دہانی بھی کرلیں کہ اگر آپ اُس شخص سے کوئی نجی بات کریں گے تو وہ اتنا قابلِ اعتبار ہے کہ آپ کے راز کو راز رکھے۔
اگر وہ شخص آپ کو دوسروں کے راز بتاتا ہے، تو آپ کو یقین ہونا چاہیے کہ وہ آپ کے راز بھی افشاں کردے گا، اِس لئے اپنے دوستوں کا انتخاب حکمت سے کریں۔
آج کا قوّی خیال: میں عقلمند اور خُدا پرست اِنسان کی صلاح کی تلاش کرتا/کرتی ہوں۔